گجراپنے جانوروں کو بچوں کی طرح بچا کر رکھتے ہیں :جاوید راہی
نمائندہ لازوال
جموں//شیو سینا اور ضلع کانگریس کمیٹی سانبہ کی طرف سے قبائلی طبقہ پر دو پریس بیانوں پر سخت رد عمل ظاہر رکرتے ہوئے ٹرایبل ریسرچ اینڈ کلچرل فائونڈیشن کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں جموں واسویوں کو اپنا طرز زندگی سمجھنے کے ساتھ جانوروں اور کمیونیٹی پر رویہ کو سمجھنے کی تلقین کی۔تقریب کا انعقاد ڈاکٹر جاوید راہی کی قیادت میں لایا گیا جس میںقبائلی طبقہ کے حالیہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میںقبائلی معززین بھی موجود تھے ۔اسی ضمن میں ڈاکٹر جاوید راہی نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہم گجر ریاست کے باشندگان ہونے کے ناطے تمام حقوق رکھتے ہیں اور ریاست کے کسی بھی حصہ میں قانونی طور پر آباد ہیں اور عوام کو خانہ بدوشوں کی طرز زندگی کو بغور سمجھنا چاہئے اور واضح رہے کہ ہم گجراپنے جانوروں کو بچوں کی طرح بچا کر رکھتے ہیں اسلئے گئو رکشکوں کو کسی قسم کی گھبراہٹ کی ضرورت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ جموں آپسی بھائی چارے اور مذہبی بھائی چارگی کیلئے کافی مشہور ہے اور ہم معززین کو اس بھائی چارہ کو قائم رکھنے کی اپیل کرتے ہیں ۔موصوف نے کہا کہ قبائیلی عوام کو مویشیوں کے ساتھ ہجرت کرنے کے دوران کافی ساری پریشانیوں سے دو چار ہونا پڑتا ہے اسلئے ریاست ومرکزی سرکار کو اس مسئلہ میں خصوصی مداخلت کرنی چاہئے ۔اس موقع پر ولی محمد چوہان،علی محمد ،ظفرا للہ،احسان چوہدری ،ولی چوہدری و دیگران موجود تھے۔