دہلی میں منعقد نشانے بازی عالمی کپ سے سات ملک ہٹے

0
0

نئی دہلی،   (یو این آئی) دارالحکومت میں عالمی معیار کے ڈاکٹر کرني سنگھ شوٹنگ رینج میں 15 سے 26 مارچ تک ہونے والے آئی ایس ایس ایف نشانے بازی عالمی کپ (رائفل / پستول / شاٹ گن) سے سات ملک ہٹ گئے ہیں اور ان میں سے چھ ممالک کے ہٹنے کی وجہ چین میں پھیلے کورونا وائرس ہے ۔انڈین نیشنل رائفل ایسوسی ایشن (این آر اے آئی) کے صدر رن اندر سنگھ نے بدھ کو یہاں صحافیوں کو بتایا کہ کرني سنگھ شوٹنگ رینج میں ہونے والے عالمی کپ سے چھ ملک کورونا وائرس کی وجہ ہٹ گئے ہیں جبکہ پاکستان کے نشانے بازوں نے خود ہی اس عالمی کپ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
مقابلہ میں کل 80 ممالک کو حصہ لینا تھا۔ لیکن چین، تائیوان، ہانگ کانگ، مکاؤ، شمالی کوریا اور ترکمانستان کورونا وائرس کے سبب اس مقابلے سے ہٹ گئے ہیں جبکہ پاکستان کے دو نشانے بازوں نے خود ہی ورلڈ کپ میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے ۔رن اندر نے بتایا کہ پاکستان کے دو نشانے بازوں کو اس عالمی کپ میں حصہ لینا تھا لیکن انہوں نے خود فون کر کے یہ کہتے ہوئے شرکت سے انکار کر دیا کہ وہ اس وقت اپنے کوچ کے ساتھ اپنی اولمپکس تیاریوں کو مضبوط کریں گے ۔یو این آئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا