یوسف جمیل
پونچھ؍؍ضلع پولیس کی جانب سے دوسرے مرحلے کے تحت 75 طالب علموں کو بھارت درشن ٹور کے لئے روانہ کیا۔یہ ٹور ضلع پولیس کی جانب سے سیول ایکشن پروگرام کے تحت منعقد کیا گیا۔اس ٹور میں طلبائ پولیس آفسران کی زیر نگرانی ملک کے مختلف مقامات کو دیکھیں گے۔اس موقع پر ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال نے کہا کہ یہ ٹور طلباء کو نئے مواقع فراہم کریں گے۔ایس ایس پی پونچھ کی جانب سے اسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ سے اس ٹور کو ہری جھنڈی دکھائی گی۔اس ٹور کے دوران طلباء مختلف تاریخی مقامات اور میٹرو کے علاوہ متعدد نئی چیزیں دیکھیں گے۔اس ٹور میں بچوں کی حفاظت کے لئے انکے والدین اور پولیس کے آفسران موجود موجود ہیں۔بچوں کی صلاحیتوں میں اس ٹور کی بدولت اضافہ ہوگا۔انہیں متعدد شخصیات سے ملاقات کرنے کا موقع مئسر آئے گا۔