بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی ہدایت دی
جموں؍؍فائنانشل کمشنر محکمہ خزانہ ڈاکٹر ارون کمار مہتہ نے آج سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ ہر ایک سرکل میں ریونیو حاصل کرنے کیلئے اہداف مقرر کریں اور اس سلسلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں ۔ ڈاکٹر مہتہ نے ان باتوں کا اظہار آج یہاں ایک میٹنگ کے دوران کیا جس میں مالی سال 2019-20 کے دوران سٹیٹ ٹیکسز محکمے کی کارکردگی کا جائیزہ لیا گیا ۔ کمشنر سٹیٹ ٹیکسز جے اینڈ کے پی کے بٹ ، ایڈیشنل کمشنر ٹیکسز جموں رفعت کوہلی و دیگر اعلیٰ افسران میٹنگ میں موجود تھے ۔ ایڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکسز کشمیر منظور احمد بٹ ، دیگر ایڈیشنل کمشنر صاحبان ڈپٹی کمشنر اور محکمہ کے ایس ٹی اوز نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔ فائنانشل کمشنر نے افسروں پر زور دیا کہ وہ ہر ماہ 5 بہتر کارکردگی دکھانے والے افسروں کے نام شایع کریں تا کہ اُن کی کارکردگی کی تشہیر ہو ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ عمل ہمیشہ جاری رہنا چاہئیے اور اُن کی کارکردگی کو اینول پرفامنس رپورٹ میں بھی درج کیا جانا چاہئیے ۔ فائنانشل کمشنر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ محکمہ کو ریٹرنز کا سو فیصد فائیلنگ کیلئے کوششیں کرنی چاہئیں اور اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے تمام اختراعی اقدامات عمل میں لائے جانے چاہئیں ۔ کمشنر سٹیٹ ٹیکسز نے اپنی پرذنٹیشن میں اس بات کا خلاصہ کیا کہ محکمہ ایک مشن کے تحت پچھلے مالی سال کے دوران ریونیو حاصل کرنے کے عمل میں 20 فیصد کا ہدف حاصل کرنے کیلئے کوششیں کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کے 360.61 کروڑ روپے کے ماہانہ ریونیو حصولیابی کے مقابلے میں اس سال محکمہ نے ماہانہ 401.16 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل کیا ۔