سکون کے لئے قرآن پاک کی تلاوت ضروری : مولانا حافظ محمد معشوق اشرفی

0
0

مدرسہ اشرفےہ نور الاسلام کے طلبہ کے حفظ مکمل ہونے پرتقرےب کا انعقاد
سےد نےاز شاہ
پونچھ //جب مسلمان قرآن مجید کو حفظ کرنا شروع کرتا ہے تو وہ اپنے دل کی عمیق گہرائیوں میں توفیق الٰہی اور سعادت عظیم کا سرور سرایت کرتے ہوئے محسوس کرتا ہے۔یہ وہ نورانی سعادت ہے جس کے مد مقابل تمام لطف و کرم اور سعادتیں ثانوی درجہ رکھتی ہیں۔ حافظ قرآن پر رب کریم کے تعلق کا دروازہ کھول دیا جاتا ہے اور ا±س کا اپنے مولیٰ کے ساتھ خصوصی ربط قائم ہو جاتا ہے۔ان خےالات کا اظہار آج ےہاں پونچھ کی معروف درسگاہ مدرسہ اشرفےہ نور الاسلام کھنےتر کے طلبہ محمد جمےل ساکنہ رےاسی ،محمد امتےاز ساکنہ کھنےتر کا قرآن پاک مکمل ہونے پر منعقدہ اعزازی تقرےب سے ادارہ کے سربراہ مولانا معشوق اشرفی نے کےا انہوںنے کہا اللہ عز و جل کی مدد و نصرت حافظ قرآن کے شامل حال کردی جاتی ہے، اللہ جل شانہ کے جود و کرم، انوار و تجلیات اور ایک خاص روحانی برق کا نزول حافظ قرآن پر ہونا شروع ہو جاتا ہے۔جلالت قرآن یہ ہے کہ اس کی عظمت وشوکت پہاڑ بھی برداشت نہیں کرسکتے۔ ہم مسلمانوں بالخصوص حفاظ پر یہ لطف تو محض نبی اکرم کے صدقے میں ہوا ہے۔ حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ ”حافظ قرآن اسلام کا علم بردار ہے، جس نے اس کی تعظیم کی، اللہ عز و جل اس کو عزت بخشے گا ۔انہوںنے کہاقرآن پاک مسلمانوں کے لیے اللہ تبارک وتعالیٰ کی طرف سے نعمت خاص ہے، اس کی جس قدر بھی قدر دانی کی جائے کم ہے۔ حدیث مبارکہ میں مذکور ہے کہ ”تم میں بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔“ قرآن پاک کو سیکھنے اور سکھانے والا دو کمالات کا حامل ہوتا ہے۔ ایک تو وہ خود قرآن کریم سے نفع حاصل کرتا ہے پھر دوسروں کو اخلاص کے ساتھ نفع تقسیم کرتا ہے، اسی بناء پر اسے بہتر و اعلیٰ قرار دیا گیا ہے۔ اس موقعہ پر مدرسہ کے اساتذہ ،مولانا حافظ عبد القدےر اشرفی،مولانا رےاض الحق رضوی،مولانا سےد اعجاز الحق بخاری ، سےد ےاسےن حسےن شاہ معززےن گاﺅں الحاج سےد عاشق حسےن شاہ،الحاج قاضی محمد خان، ڈاکٹرسےد اشرف حسےن شاہ،ماسٹر محمد عظےم ملک،موجود تھے اس محفل مےں مولانا معشوق اشرفی کی قےادت مےں مدرسہ مےںہونے والی 27 اپرےل کو کانفرنس کی تےارےوں کا جائزہ لےا واضح رہے آج ےہاں مدرسہ اشرفےہ نور الاسلام کھنےتر پونچھ مےں طلبہ کے قرآن پاک مکمل ہونے پر اےک اعزازی تقرےب کا انعقا دکےا گےا جس مےں کافی تعداد مےں معززےن گاﺅں طلبہ مدرسہ نے شرکت کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا