ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک کے وکلا نے لاہور کی سیشن کورٹ سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر بحث کرنے کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی۔صندل خٹک نے لاہور کی سیشن کورٹ میں گزشتہ ماہ 16 جنوری کو ایف ا?ئی اے کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ انہیں ہراساں کر رہا ہے اور وفاقی ادارے کو ایسا کرنے سے روکا جائے۔ٹک ٹاک اسٹار کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ ایف آئی اے نے انہیں 28 اکتوبر اور 5 نومبر 2019 کو نوٹسز جاری کرکے تفتیش کے لیے پیش ہونے کا کہا۔ماڈل نے اپنی درخواست میں لکھا تھا کہ انہیں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ ان کے خلاف کس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔اپنی درخواست میں صندل خٹک نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ایف آئی اے کو ان کے خلاف جاری تحقیقات سے متعلق تمام دستاویزات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔