یہ وقت ہندو مسلم نہیں انسانیت کو یاد کرنے کا ہے :نصرت جہاں

0
0

یواین آئی

کلکتہ؍؍دہلی میں فرقہ وارانہ فسادات میں 22اافراد کی موت پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے ممبر پارلیمنٹ اور ٹالی ووڈ اادکارہ نصرت جہاں نے آج کہا ہے کہ ہ وقت ہندو اور مسلمان کرنے کا نہیں ہے بلکہ یہ یادرکھنے کا ہے ہم سب انسان ہیں اور انسانیت باقی رہنا چاہیے اداکارہ نے آج ٹویٹ کیا ہے جس میں مسلم سے یو(U)اور ہند و سے آئی ہٹاکر لکھا ہے کہ اس کے بغیر ہم سب ادھورے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک جل رہا ہے ، ایک درجن سے زاید افراد کی موت ہوچکی ہے ۔مگر ہمیں یہ بات نہیں بھولنا چاہیے ہم سب انسان ہیں اور اسی کو یادرکھنا چاہیے ۔وزیرا عظم نریندر مودی نے دودن سے جاری فرقہ وارانہ فسادات کے بعدآج ٹوئیٹ کرتے ہوئے امن اور آہنگی قائم کرنے کی اپیل کی ہے وزیر اعلیٰ نے لکھا ہے [؟]میں دہلی کے بہن بھائیوں سے امن اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے کی اپیل کرتا ہوں۔ جلد ہی امن اور معمول کی طرف لوٹنا بہت ضروری ہے۔کانگریس صدر سونیا گاندھی نے موجودہ صورت حال کیلئے مرکزی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا