راجوری پونچھ کے علماء کرام کی وضاحت

0
0

عوام اپنا پیسہ اداروں کی تحقیقات کرکے عطیہ کرے
اعجازالحق بخاری

سرنکوٹ؍؍شوکت حسین ولد محمد اقبال شاہدرہ شریف والے نے راجوری و پونچھ کے علمائے کرام و ذمہ داران مدارس سے اپنے مدرسے کی انجانے میں تصدیق لے لی تھی۔علمائے کرام نے یہاں جاری ایک اجتماعی وضاحتی پریس ریلیز میں کیا یہ شخص علاقہ راجوری۔ ریاسی۔مہور اور اودھم پور پونچھ سے مدرسے کے نام چندہ وصول کر رہا ہے۔شاہدرہ شریف کے ذمہ دار حضرات مثلاً نمبر دارسرپنچ،چوکیدار و مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ کنڈاں شاہدرہ شریف میں اس قسم کا کوئی ادارہ موجود نہیں ہے۔ اسطرح کچھ اور لوگ بھی جو صرف چندہ وصول کرنے کے لیے رسیدیں چھپوا لیتے ہیںاور پورے ہندوستان سے چندہ وصول کرتے ہیں اور اصلی مدرسوں کا بھی نقصان ہوتا ہے اور اسطرح کے کچھ لوگ تحصیل سرنکوٹ میں بھی پاے جاتے ہیں۔لہٰذا ہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ شوکت حسین ولد محمد اقبال شاہدرہ شریف و دیگر وہ لوگ جو مدارس اسلامیہ کو بد نام کرتے ہیں۔ انہیں چندہ نہ دیا جائے اور پولیس انتظامیہ ان کے خلاف قانون کاروائی عمل میں عمل لائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا