لازوال ڈیسک
جموں؍؍کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت منوج کماردویدی اور کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی اور پنچائتی راج شیتل نندا نے آج گیسٹ ہاوس گاندھی نگر میں ایک عوامی دربار کے دوران لوگوں کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ اس دوران متعدد وفود اور افراد نے انتظامی سیکریٹریوں کے ساتھ ملاقات کر کے اپنے معاملات اور مسائل کو اجاگر کیا ۔ جن وفود نے انتظامی سیکریٹریوں کے ساتھ ملاقات کی اُن میں ڈوڈہ ، بلاک کلونتہ، پنج گرائیں نگروٹہ ، سروئیں سر اور کئی دیگر وفود شامل ہیں ۔ ان وفود نے اپنے مسائل حل کرنے کیلئے انتظامیہ کی مداخلت طلب کی ۔ انتظامی سیکریٹریوں نے وفود کے مسائل غور سے سُنے اور یقین دلایا کہ جائیز مطالبات کو جلد از جلد پورا کیا جائے گا ۔ ان افسروں نے وفود کو حکومت کی طرف سے شروع کی گئی سکیموں کے بارے میں بھی جانکاری دی ۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنی سماجی و اقتصادی حالت میں بہتری لانے کیلئے ان سکیموں سے استفادہ کریں ۔ اس موقعہ پر مختلف محکموں کے کئی دیگر افسران بھی موجود تھے ۔