نئی دہلی، 26 فروری ( یواین آئی) شمال مشرقی دہلی میں پیش آئے تشدد کے واقعات پر وزیر اعلی اروند کیجریوال کی جانب سے کوئی ٹھوس ردِ عمل سامنے نہ آنے کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء اور سابق طلباء نے وزیر اعلی کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا ۔
مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے واٹر کینن کااستعمال کیااور کچھ طلباء کو حراست میں لیا ۔
جامعہ کوآر ڈی نیشن کمیٹی اور علومنی ایسوسی ایشن آف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء نے منگل دیر رات ساڑھے 12 بجے مسٹر کیجریوال کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کیا اور الزام عائد کیا کہ گزشتہ تین دنوں سے دارالحکومت میں کھلے عام کے تشدد واقعات پیش آرہے ہیں لیکن وزیر اعلی کی جانب سے کوئی ذمہ داری والا بیان نہیں ہے۔