نئی دہلی،25فروری(یواین آئی)دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے دہلی کے کچھ حصوں اور خصوصاً شمال مشرقی دہلی میں پُرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے منگل کو سبھی لوگوں سے امن بحال کرنے کی اپیل کی۔
مسٹر کیجریوال نے آج شمال مشرقی دہلی کے سبھی اراکین اور تشدد سے متاثر دیگر علاقوں کے رکن اسمبلی کے علاوہ اعلی افسروں کے ساتھ حالات جائزہ لیا۔
انہوں نے بعد میں میڈیا سے بات چیت میں کہا،’’دہلی کے سبھی لوگوں سے ہاتھ جوڑ کر درخواست ہے کہ وہ امن بحال رکھنے میں تعاون کریں۔