اسلام آباد؍؍پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے خصوصی معاون (صحت ) ڈاکٹر ظفر مرزا نے پیر کو کہا ہے کہ ایران میں سنگین بیماری کرونا وائرس انفیکشن کے سلسلے میں پاکستان کافی فکرمند ہے اور وہ اس معاملے میں ایران کا تعاون کرنے کے لئے پرعزم ہے ۔ڈاکٹر مرزا نے بتایا کہ ہم ایران کے مقدس شہر قم میں کرونا وائرس کے انفیکشن کے بعد پانچ لوگوں کی موت کے سلسلے میں کافی فکرمند ہیں اور صورت حال پر پوری طرح نگاہ رکھ رہے ہیں تاکہ پاکستان کو محفوظ رکھا جاسکے ۔انہوںنے کہا کہ ہم ایران میں اس بیماری کے انفیکشن کے بعد اس پر قابو پانے کے لئے ایرانی حکومت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہیں۔واضح رہے کہ اتوار کو ترکی، پاکستان، افغانستان اور آرمینیا نے کہا تھا کہ وہ اپنی سرحدوں کو بند کریں گے ۔ اس درمیان ایران نے میڈیا میں آئی رپورٹوں کی پرزور مذمت کیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ایران کے قم شہر میں کرونا وائرس کی وجہ سے 50 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔