ہندوستان نے اپنے بین الاقوامی ہم منصب ملکوں کے ساتھ فلموں میں کو-پرڈکشن اور اشتراک کے موقع تلاش کیے

0
0

نئی دہلی؍؍اطلاعات ونشریات کی وزارت کی فلموں سے متعلق جوائنٹ سکریٹری محترمہ ٹی سی اے کلیانی ، فلم فیسٹولس کے ڈائریکٹوریٹ کے ایڈیشنل ڈی جی چیتنیہ پرساد سمیت ہندوستانی وفد کے ارکان نے یوروپی فلم مارکٹ ای ایف ایم کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ وفد اور ای ایف ایم کے نمائندوں نے ہندوستان کے 51ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول کی اہمیت کے بارے میں وسیع بات چیت کی۔ بات چیت میں حکومت ہند کے حالیہ پالیسی اقدامات کو شامل کیا گیا تاکہ فلم سازی میں آسانی پیدا کرنے کے دفتر پر ایک ہی جگہ سے تمام اجازتوں کی سہولت سمیت فلم سازی کو آسان بنانے کو یقینی بنایا جاسکے ۔ بات چیت میں ہندوستان میں فلموں کی شوٹنگ کیلئے آن لائن درخواست دینے کیلئے ویب پورٹل www.ffo.gov.in کو بھی شامل کیا گیا۔بعد میں دن میں ہندوستانی وفد نے یوروپی فلم مارکٹ ای ایف ایم کے ڈائرکٹر مٹھیجس ووٹر نول سے ملاقات کی۔ مسٹرنول نے کہا کہ ای ایف ایم کے متعلقہ فریق ہندوستان کے 51ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول میں شرکت پر سرگرمی سے غور وخوض کریں گے ۔ انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ اس شرکت سے ہندوستانی فریقوں اورصنعت کے درمیان برلی نالے کے مستقبل کے ایڈیشنز میں مزید سرگرم بات چیت کے لئے راہ ہموار ہوگی۔رین ڈانس اور ایڈن برگ فلم فیسٹولز کے نمائندوں نے ہندوستان کے بین الاقوامی فلم فیسٹول 2020 میں مستقبل میں اشتراک کے موقع کے بارے میں بات چیت کی اور اپنے مشہور ومعروف فیسٹولز میں ہندوستانی فلموں کے دکھائے جانے پر مل کر کام کرنے پر بھی بات چیت کی۔ ایم آئی ایف اے کی سربراہ محترمہ این کریناز نے آئی ایف ایف آئی 2020 کے لئے اپنی شرکت اور حمایت کی پیشکش کی۔ کرئیٹو یوروپ میڈیا کے نمائندوں نے ہندوستان کے ساتھ کام کرنے کیلئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور ہندوستان یوروپی کو -پروڈکشن معاہدں اور ترغیبی اسکیموں وغیرہ کے بارے میں پیش رفت کے واقعات پر بات چیت کی۔ہندستان اور جرمنی کے درمیان کو-پروڈکشن پر بات چیت کو آگے بڑھاتے ہوئے سنیل دوشی کے ایلائنس میڈیا اور جرمنی کی پلوٹو فلم کے درمیان حصہ داری کی کامیابی کی کہانی ‘‘دی برا’’ کی تقسیم اور پروڈکشن کاذکر کیا گیا۔ معروف فلم ڈائرکٹر کی ہدایت میں بنی ویت ہیلمر نے بھی آئی ایف ایف آئی 2018 میں شرکت کی تھی۔ ‘‘ہمیں جناب سنیل دوشی کی قیادت میں ایلائنس میڈیا میں شرکت پر بیحد خوشی ہے کہ ہماری مشہور فلم ‘دی برا’ کی تقسیم اور ایڈپٹیشن کی جارہی ہے ’’۔ یہ بات جرمنی کے پلوٹو فلمز نے کہی۔اطلاعات ونشریات کی وزارت ہندوستانی صنعت کی کنفیڈریشن کے ساتھ ملکر برلن بین الاقوامی فلم فیسٹول 2020 میں شرکت کررہی ہے جس کا انعقاد جرمنی کے شہر برلن میں 20 فروری 2020 کو کیا جارہا ہے ۔ فیسٹول میں ایک ہندوستانی پویلین بھی قائم کیا گیا ہے ۔ یہ پویلین بیرون ملک مارکٹ میں ہندوستانی سنیما کو مقبول بنانے اور تجارت کے نئے موقعوں کو آسان بنانے کے مقصد سے قائم کیا گیا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا