ڈی سی بڈگام نے ضلع کے تعلیمی منظرنامے کا جائز ہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
بڈگام؍؍ڈپٹی کمشنر بڈگام طارق حسین گنائی نے آج ایک میٹنگ کے دوران ضلع کے تعلیمی منظر نامے کا جائز ہ لیا۔میٹنگ میں چیف ایجوکیشن آفیسر فاطمہ ٹاک ، ڈی آئی او تجمل یوسف اور دیگر افسران موجو د تھے۔پڑھائی میں کمزور طالب علموں کے لئے ایتوار کو خصوصی کلاس منعقد کرنے پر زور دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے تمام سکولوں میں تدریسی عمل کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔تعلیمی اداروں میں نظم و نسق برقرار رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے سکولوں کے سربراہوں پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام بچے مخصوص وردریوں میں سکول آئیں۔اُنہوں نے کہا کہ سکولوں میں موبائیل فون کے استعمال کی اجازت نہیں دی جانی چاہیئے۔اُنہوں نے بچوں کی مجموعی نشو و نما کے لئے اساتذہ اور والدین کے مابین قریبی تال میل پر زور دیا ۔ڈپٹی کمشنر نے تمام سکولوں میں طالب علموں کے لئے ہر طرح کی بنیادی سہولیت دستیاب رکھنے پر زور دیا ۔اُنہوں نے طالب علموں کرونا وائرس اور موسمی بخار جیسی بیماریوں کے بارے میں جانکاری دینے اور احتیاط برتنے کے بارے میں بتانے کی ہدایت دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا