ٹرمپ کی بھارت آمد، کشمیر میں سیکورٹی سخت

0
0

لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے پیش نظر وادی کشمیر میں پیر کے روز سیکورٹی انتطامات مزید سخت نظر آئے۔ جہاں حساس مقامات پر سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد میں مزید اضافہ کیا گیا ہے وہیں کہیں کہیں سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں کو بھی چوراہوں پر کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ کے دورہ بھارت کے پیش نظر وادی میں بنا بر احتیاط سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کسی بڑے سیاسی غیر ملکی سیاسی عہدیدار کی ملک آمد پر پیش آئے واقعات کے پیش نظر وادی میں سیکورٹی کے انتطامات کو مزید سخت کیا گیا ہے۔ سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ وادی میں تمام حساس علاقوں میں سیکورٹی کے انتطامات مزید سخت کئے گئے ہیں اور سڑکوں پر ناکوں کے دوران موٹر سائیکل سواروں کی چیکنگ کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کئی مقامات پر سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے اور کہیں کہیں سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں کو بھی کھڑا کیا گیا ہے۔ مشتبہ نقل وحرکت پر نظر گزر بھی بڑھا دی گئی ہے۔ایک شہری نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ پیر کی صبح میں جب گھر سے نکلا تو سیکورٹی فورسز کی نہ صرف معمول سے زیادہ نفری کو سڑکوں اور اہم مقامات پر دیکھا بلکہ انہیں پہلے کے مقابلے میں چوکس ومستعد بھی دیکھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے پہلے ایسا لگا کہ شاید کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا ہے تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ یہ سب صدر ٹرمپ کی بھارت آمد کے استقبال میں کیا گیا ہے۔دریں اثنا وادی میں عوام کو امریکی صدر کی بھارت آمد کے متعلق لاتعلق ہی دیکھا گیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے بھارت دورے سے انہیں درپیش مسائل ومعاملات پر کوئی اثر مرتب نہیں ہوگا۔ایک شہری نے بتایا کہ کوئی بھی بڑے سے بڑے ملک کا اعلیٰ سے اعلیٰ ترین عہدیدار بھارت دورہ پر آئے اس سے ہمارے مسائل حل ہوئے نہ ہونے کی کوئی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے یہاں لوگ کسی بڑے ملک خاص کر امریکہ کسی عہدیدار کے آنے پر مختلف قسم کے بحث و مباحثوں میں منہمک رہتے تھے لیکن آج شاید ہی کوئی صدر ٹرمپ کے بارے میں کوئی تذکرہ کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا