ناگپور میں مٹی کا ٹیلہ ڈہنے سے 4 کی موت، 3 زخمی

0
0
ناگپور، 22 فروری (یو این آئی) مہاراشٹر کے ناگپور ضلع کے اداسا پٹکا کھیڑی گاؤں کے نزدیک مٹی کا ٹیلہ ڈہنے سے چار خاتون مزدوروں کی موت جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئیں۔
پولیس نے سنیچر کے روز بتایا کہ یہ حادثہ جمعہ کو اس وقت پیش آیا جب یہ سبھی 30 دیگر مزدوروں کے ساتھ ایک چھوٹے باندھ کی تعمیر کےلئے کھدائی کررہی تھیں۔ مہلوکین کی شناخت انوشیا ہردے ٹیکم (45)، ورشا شملال (26)، سنیتا کیلاش (35) اور رام پیاری ککوریا (18) کے طور پر کی گئی ہے۔ سبھی کاتعلق مدھیہ پردیش کے سیونی ضلع سے تھا۔
ساؤنیر تھانہ میں ٹھیکیدار مندیپ چودھری اور انجینئر جگدیش پرساد کے خلاف لاپروائی کے سبب موت کا معاملہ درج کیا ہے۔ اس سلسلے میں ابھی تک کسی کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا