طیارہ کو اجازت نہ ملنے پر ہندوستان چین سے ناراض

0
0

نئی دہلی، 22 فروری (یواین آئی) ہندوستان نے ہفتہ کو اس بات پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے کہ ووہان میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے طبی اور امدادی سامان والے طیارہ کو دو دن کے انتظار کے بعد بھی چینی حکومت کی جانب سے وہاں آنے کی اجازت نہیں ملی ہے۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ امدادی سامان والے طیارہ سے ووہان میں پھنسے ہندوستانیوں کو واپس لانا ہے اور چین حکومت جان بوجھ کر طیارے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی حکومت نے کہا تھا کہ طیارہ کو بلا تاخیر اجازت دی جائے گی۔ جمعہ کو ہوائی جہاز کو روانہ ہونا تھا۔ لیکن دو دن کے انتظار کے بعد بھی اجازت نہیں ملی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا