یواین آئی
تہران ؍؍ایران میں 290 نشستوں کے لیے پارلیمانی انتخابات جمعہ کو شروع ہوئے جس کے پیش نظر پورے ملک میں پولنگ جاری ہے ۔ایران کی وزارت داخلہ کے انتخابی صدر دفتر کے مطابق اس انتخاب میں 7000 سے زائد امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ انتخابات کے آغاز میں تقریبا 15،500 لوگوں نے اپنے پرچہء نامزدگی داخل کئے تھے ۔ایران میں پارلیمانی انتخابات ہر چار سال بعد ہوتے ہیں۔ وہاں پارلیمنٹ کی مدت چار برس ہوتی ہے ۔