پلوامہ کے نوجوان اسکالر مدثر احمد کو انگریزی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری عطا

0
0

سرینگر ؍؍ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے شعبہ انگریزی کے اسکالر مدثر احمد غوری کو پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا ہے۔یونیورسٹی کے پی آر او کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ کے تلنگام سے تعلق رکھنے والے مدثر احمد غوری ولد نذیر احمد غوری نے اپنا مقالہ بعنوان ‘چیلنجنگ دی اسٹیریو ٹائپس: اے اسٹیڈی آف سیلکٹ وویمن ناولسٹس آف انڈیا’ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ناگیندر کی نگرانی میں مکمل کیا ہے۔ ان کا وائیوا 14 فروری 2020 کو ہوا تھا۔موصوف اسکالر نے یو این آئی اردو کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے مقالے میں خواتین میں پائے جانے والے دقیانوسی خیالات کو دور کرنا بنیادی محور تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس موضوع پر تمام نقطہ ہائے نگاہ سے مکمل کام کرنے کی حتی الوسع کوشش کی۔ مدثر احمد کا کہنا تھا کہ ایک مثالی اور صالح معاشرے کی تعمیر مہذب اور ہوشیار خواتین پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہ خواتین کے کردار کو کسی بھی صورت میں صرف نظر نہیں کیا جاسکتا لہٰذا ضرورت ہے ان کو در پیش مسائل ومعاملات کی طرف خصوصی توجہ دی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا