ڈی سی بڈگام نے ضلع میں صحت شعبے کی پیش رفت کا جائیزہ لیا

0
0

بڈگام؍؍ترقیاتی کمشنر بڈگام طارق حسین گنائی نے آج ضلع میں صحت شعبے کی پیش رفت کا جائیزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ مریضوں کو 24 گھنٹے بہتر طبی سہولیات بہم پہنچائیں ۔ انہوں نے یہ ہدایات ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے دیں ۔ میٹنگ میں اے ڈی سی مشتاق احمد سمنانی کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ انہوں نے سی ایم او بٖگام کو ہدایت دی کہ وہ اُن تمام ملازمین کا فوری تبادلہ کریں جو دو برس سے زید عرصے تک ایک ہی جگہ پر تعینات ہوں ۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی حاضری کو باقاعدہ بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ہسپتالوں کے بہتر رکھ رکھاؤ اور صفائی ستھرائی پر زور دیا ۔ انہوں نے بی ایم اوز کو ہدایت دی کہ وہ افرادی قوت کو موثر طریقے پر بروئے کار لائیں تا کہ مریضوں کو بہتر طبی خدمات دستیاب ہو سکیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا