جموں کشمیر ممبئی میں سرمایہ کاروں تک پہنچ گیا

0
0

لازوال ڈیسک
ممبئی ؍؍بنگلورو اور کلکتہ میں منعقد کئے گئے دو روڈ شوزمیں کامیابی ملنے کے بعد جموں کشمیر حکومت کے وفد نے لفٹینٹ گورنر گریش چندر مرمو کی قیادت میں ممبئی میں آج ایک اور روڈ شو کا انعقاد کیا ۔ جس دوران جموں کشمیر یو ٹی میں تفریح ، پیداواریت ، فوڈ پروسیسنگ ، فلم اور سیاحتی سیکٹروں میں سرمایہ کاری کے وسائل کو اجاگر کیا گیا تا کہ وہاں کے سرمایہ کاروں کو راغب کیا جا سکے ۔ افتتاحی اجلاس کی صدارت لفٹینٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے کی اور اس موقعہ پر فائنانس سیکرٹری ارون کمار مہتہ ، پرنسپل سیکرٹری منصوبہ بندی ، ترقی و مانیٹرنگ روہت کنسل ، کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت منوج کمار دویدی ، سیکرٹری کلچر اور سیاحت زبیر احمد ، ایم ڈی جے کے ٹریڈ پرموشن آرگنائیزیشن رویندر کمار ، ڈی سی ڈوڈہ اے ڈیوفوڈے ساگر دتاترے ، ڈاکٹر انڈسٹریز جموں انو ملہوترہ اور ڈی سی اننت ناگ بشیر احمد بھی موجود تھے ۔ چئیر مین سی آئی آئی مہاراشٹرا سٹیٹ کونسل کشمیرا میوہ والا نے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر کے وسائل کو اجاگر کیا اور کہا کہ جموں کشمیر نے دستیاب وسائل اجاگر کرنے اور مواقعوں کی عکاسی کرنے کیلئے روڈ شو کو بہتر طریقے پر استعمال کیا ۔ جموں کشمیر حکومت نے اس طرح کا روڈ شو سرمایہ کاروں کو جموں کشمیر میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دینے کیلئے کیا ۔ ان شعبوں میں فلم سٹوڈیوز، فلم سٹیز اور دیگر اداروں کا قیام شامل ہے ۔ اس موقعہ پر جموں کشمیر میں سرمایہ کاری کے وسائل سے متعلق ایک فلم کی بھی عکاسی کی گئی جس کے بعد منوج کمار دویدی نے ایک تفصیلی پرذنٹیشن دی جس میں 14 اہم سیکٹروں کو اجاگر کیا گیا اور حکومت کی طرف سے جموں کشمیر میں صنعتی سرگرمیوں میں بہتری لانے کیلئے اٹھائے جا رہے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی ۔ اس کے بعد جموں کشمیر کے اہم سیاحتی مقامات کے بارے میں ایک ویڈیو بھی چلایا گیا جس کی وہاں موجود لوگوں نے کافی سراہنا کی ۔ پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل نے فلم ٹورازم سے متعلق ایک پرذنٹیشن دی ۔ اس موقعہ پر گراور اینڈ ویل لمٹیڈ کے سی ای او ڈائریکٹر ونود ہرتوال نے جموں کشمیر میں کام کرنے سے متعلق اپنے تجربات پیش کئے ۔ فائنانشل کمشنر ارون کمار مہتہ نے جموں کشمیر کے اقتصادی منظر نامے کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہاں جی ایس ٹی کی شرح نموں 40 فیصد ہے ۔ انہوں نے جموں کشمیر میں پرائیویٹ سرمایہ کاری کے وسائل کو اجاگر کیا ۔ معروف صنعتکار ایس کے بنسل بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔لفٹینٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے جموں کشمیر کے تئیں گہری دلچسپی دکھانے کیلئے سرمایہ کاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر 14 سیکٹروں میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے ۔ لفٹینٹ گورنر جی سی مرمو نے بی2 جی میٹنگ اجلاسوں کی صدارت کی ۔ ان کے ہمراہ مشیر کیول کمار شرما ، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم بھی موجود تھے ۔ اس دوران انہوں نے کارپوریٹ سربراہوں ، صنعت کاروں اور فلم انڈسٹریز سے جُڑے معروف شخصیات کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور انہیں جموں کشمیر میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے روشناس کروایا ۔ اس موقعہ پر مختلف نجی کمپنیوں سے جُڑی اہم شخصیات بھی موجود تھیں جن میں تاج ، کارنیول فلمز ، وولکس ویگن انڈیا ، ہندوجا، امبوجا سیمنٹ اور کئی دیگر کمپنیاں شامل ہیں ۔ اس تقریب میں 150 مندو بین نے شرکت کی ۔ علاوہ ازیں مختلف سیکٹروں میں 30 سے زیادہ بی 2 جی میٹنگوں کا انعقاد کیا گیا۔ روڈ شو کے دوران 2450 کروڑ روپے مالیت کے 24 مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے ۔ آنے والے روڈ شوز کے دوران اس طرح کے پروگرام مارچ 2020 میں حیدرآباد ، چنئی اور احمدآباد میں منعقد کئے جائیں گے اور اس دوران سرمایہ کاروں ، فیصلہ سازوں ، سینئر سرکاری افسران اور مقامی تاجروں کو ایک ہی جگہ پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا تا کہ کشمیر میں سرمایہ کاری کو دوام بخشا جا سکے ۔ روڈ شوز کا انعقاد جے کے ٹی پی او کی طرف سے کیا جا رہا ہے اور یہ نوڈل ایجنسی جموں کشمیر حکومت کے صنعت و حرفت محکمے کے تحت کام کر رہی ہے اور فیڈریشن آف انڈین انڈسٹری سی آئی آئی نیشنل پارٹنر جبکہ پی ڈبلیو سی میڈیا پارٹنر اور ارنیسٹ اینڈ ینگ نالج پارٹنر کے طور پر کام کرتی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا