سبھی افراد کی طبی جانچ مکمل ،کوئی بھی شخص وائرس میں مبتلاء نہیں
کے این ایس
سرینگر؍؍چین سے پھیلانے والے کورونا وائرس نے جہاں پوری دنیا کو اضطراب میں مبتلاء کیا ہے ،وہیں چین سے105افراد جموں وکشمیر وارد ہوئے،جو یہاں کے پشتنی باشند ے ہیں ۔جموں وکشمیر کیلئے مخصوص کئے گئے نوڈل افسر شفقت خان نے بتایا کہ سبھی افراد کی طبی جانچ اور ٹیسٹ مکمل ہوگئے ہیں اور ان افراد میں کوئی بھی شخص وائرس میں مبتلاء نہیں ہے ۔ ادھر صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کے ڈائریکٹر اے جی آہنگر کا کہنا ہے کہ اسپتال میں دو مشتبہ مریض آئے تھے ،جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال سے رخصت کیا گیا اور ان میں بھی کورونا وائرس نہیں پایا گیا ۔کورونا وائرس کے خوف نے پوری دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ،وہیں چین سے واپس لوٹنے والے افراد کو 14دن قرنطینہ میں گزارنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ادھر چین سے جموں وکشمیر کے105باشندے واپس لوٹ آئے ہیں ،جن کی طبی جانچ اور ٹیسٹ کرانے کے بعد جموں وکشمیر کو اس وائرس سے تاحال محفوظ قرار دیا ہے ۔جموں وکشمیر کیلئے مخصوص کئے گئے نوڈل افسر شفقت خان نے بتایا کہ چین سے105افراد جموں وکشمیر لوٹ آئے ہیں ،جنکے ٹیسٹ کرائے گئے اور سبھی ٹیسٹ کی جانچ سامنے آگئی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ ان افراد میں سے کوئی بھی شخص مذکورہ وائرس میں مبتلاء نہیں ہے ۔ جموں وکشمیر کورو نا وائرس کے حوالے سے الرٹ پر ہے اورچین سے لوٹنے والے باشندگان کی خاص طبی جانچ بھی ہوتی ہے اور اُنکے خون کے نمونے حاصل کئے جاتے ہیں ۔ادھر صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کے ڈائریکٹر اے جی آہنگر کا کہنا ہے کہ اسپتال میں دو مشتبہ مریض آئے تھے ،جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال سے رخصت کیا گیا اور ان میں بھی کورونا وائرس نہیں پایا گیا ۔ادھر چین کے سرکاری میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مہلک کورونا وائرس پر قابو پانے کی تازہ ترین کوششوں میں ملک کے دیگر حصوں سے بیجنگ شہر واپس آنے والے ہر فرد کو 14 دن تک قرنطینہ یعنی علیحدگی میں گزارنے کا حکم دیا گیا ہے۔یہی حکم عالمی سطح پر ہر ایک ملک پر بھی لاگو ہوتا ہے ۔چین میں اس وائرس سے سینکڑوں افراد کی موت ہوگئی جبکہ ہزاروں کی تعداد میں افراد متاثر ہیں ۔چین سے باہر اب تک دو افراد کی موت ہوگئی ہے ۔24ممالک میں کورنا وائرس پایا گیا جن میں بھارت بھی شامل ہے ۔