پونچھ میں ایل اوسی پہ تازہ گولہ باری

0
0

لوگوں میں خوف و دہشت ،کمسن بچی دھماکوں کی آوازسے ہوئی بیہوش
یوسف جمیل

پونچھ؍؍گزشتہ کئی سالوں سے ضلع پونچھ کے تمام سرحدی علاقوں کی عوام سرحد پر ہونے والی فائرنگ کا سامنا کرتی چلی آرہی ہے۔اس دوران سینکڑوں لوگ اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر چکے ہیں۔لیکن اس فائرنگ سے نہ تو دونوں ممالک کسی نتیجے پر پہنچ پائے ہیں اور نہ ہی یہاں کی عوام کو اس طوفان سے راحت مل سکی ہے۔اس فائرنگ سے بچنے کے لئے اگرچہ حکومت کی جانب سے بنکر بنانے کا دعوی کیا جارہا ہے لیکن زمینی سطح پر نہ ہی ان بنکروں کی تکمیل ہوئی ہے اور نہ ہی یہاں کی عوام کو اس مصیبت سے راحت مل سکی ہے۔گزشتہ کل فائرنگ کی تازہ واردات کے دوران سرحدی علاقہ ڈھوکڑی کے رہائشی محمد عظیم ولد عبدالکریم کے گھر پر گولہ گرنے سے گھر کو نقصان پہنچا۔ کمسن بچی فوزیہ کوثر اس فائرنگ کے دھماکوں کی آواز سن کر بے ہوش ہوگئی۔وہیں شریفہ بی زوجہ جلال دین سکنہ ڈھوکڑی کے گھر پر بھی گولا گرا اور گھر کو نقصان پہنچا ہے۔لوگوں نے انتظامیہ و مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آخر کار اس کشیدگی کا خاتمہ کب ہوگا اور ہمیں راحت ملے گی۔عوام نے کہا کہ ان تمام سرحدی علاقوں کے لوگوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔اور یہ لوگ بھی معمل کے مطابق رندگی بسر کرسکیں۔؎

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا