ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں پہ کسا شکنجہ

0
0

افتخارجعفری

سرنکوٹ؍؍ٹریفک ڈی وائی ایس پی محمد زبیر مرزا نے سرنکوٹ کے مختلف مقامات پر ناکہ لگایا جس دوران انہوں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں کاروائی عمل میں لاتے ہوئے چالان کئے۔انہوں نے مع عملہ سرنکوٹ کے متعدد مقامات پر ناکہ بندی کرتے ہوئے یہ کاروائی عمل میں لائی۔انہوں نے درآبہ، مرزا موڑ ، جوگی موڑ، سنی، دھندک کے مقامات پر ناکے لگا کر ٹریفک قوانین ایکٹ کے تحت متعدد خلاف ورزیوں کے خلاف کورٹ چالان و کمپونڈ کئے۔جانکاری کے مطابق انہوں نے پچیس گاڑیوں کو کمپونڈ چالان کاٹے۔ جن گاڑیوں کے خلاف یہ کاروائی عمل میں لائی گئی ان میں اورلوڈنگ کے بارہ ، ایک ڈرئیونگ لائسنس کے بغیر ، پندرہ ںغیر سیٹ بیلٹ کے ، پانچ بغیر ہیلمٹ کے اور پانچ بغیر وردی کے جن پر مختلف نوعیت کے چالان کاٹے گے۔اس موقعہ پر موصوف نے یہ اپیل بھی کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری ذمہ داری سے کریں اور بہتر شہری ہونے کا ثبوت دیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا