صدر ٹرمپ کی حفاظت سے متعلق سازوسامان کے ساتھ ایک اور طیارے کی آمد

0
0

احمدآباد؍؍امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 24فروری کو گجرات کے سفر کے سلسلے میں جنگی سطح پر جاری تیاریوں کے درمیان ان کی حفاظت میں استعمال ہونے ولاے کئی آلات اور دیگرمتعلقہ اشیا کے سلسلے میں امریکی فضائیہ کا ایک اور طیارہ آج یہاں پہنچا۔ذرائع نے بتایا کہ یہ طیارہ امریکہ کے چارلسٹن فضائیہ فوجی اڈے سے پرواز بھر کر یہاں سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے 17فروری کو امریکہ فضائیہ کے میکجائر واقع فوجی کیمپ سے پرواز بھرکر وہاں کے ایئر موبیلیٹی کا ایک زبردست مال بردار طیارہ یہاں پہنچا تھا۔مسٹر ٹرمپ کے دورے کے دوران یہاں سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے پر وزیراعظم نریندرمودی ان کا استقبال کریں گے اور اس کے بعد دونوں لیڈر‘انڈیا روڈ شو’کریں گے ۔وہ ہوائی اڈے سے مہاتما گاندھی کے سابرمتی آشرم جائیں گے اور وہاں سے پھر موٹیرا کے نوتعمیر شدہ سردار پٹیل اسٹیڈیم پہنچیں گے جہاں ایک لاکھ 20ہزار شائقین کی موجودگی میں ‘نمستے ٹرمپ’ پروگرام میں بھی شرکت کریں گے ۔اسے مسٹر مودی کے امریکی دورے کے دوران منعقد ہاؤڈی مودی سے بھی عالی شان شکل دی جارہی ہے ۔دونوں لیڈردنیا کے سب سے بڑے اس کرکٹ اسٹیڈیم کی اس نئی شکل کا بھی افتتاح کریں گے ۔مسٹر ٹرمپ کے سفر کے دوران کئی ثقافتی پروگرام بھی منعقد ہوں گے ۔اندازے کے مطابق تقریباً چار ساڑھے چار گھنٹے کے اس دورے کے لئے وسیع سکیورٹی انتظامات کئے جارہے ہیں۔اس میں امریکی سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔سرکاری براڈکاسٹر دوردرشن اس پروگرام کے لائو ٹیلی کاسٹ کے لئے 30کلومیٹر سے زیادہ لمبی آپٹیکل فائبر لائن بھی بچھا رہا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا