سرینگر، 19 فروری (یواین آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بدھ کو سیکورٹی فورسز نے تلاشی اور محاصرے کی مہم کے دوران تصادم میں تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔
سرکاری ذرائع نے اس کی اطلاع دی۔
حکام نے کہا کہ انہیں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ علاقہ میں عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں۔ نیشنل رائفلز کے جوان، جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی مہم گروپ اور مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے جوانوں نے آج صبح پلوامہ کے ترال میں مشترکہ تلاشی مہم کا آغاز کیا۔
تلاشی مہم کے دوران باہر نکلنے کے تمام دروازے سیل کر دئیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے جوان جب گاؤں میں داخل ہوئے توعسکریت پسندوں نے چھپ کر فائرنگ شروع کردی جس کا سیکورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا۔ اس دوران تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ مہم اب بھی جاری ہے۔ اس دوران اضافی سیکورٹی فورس اور پولیس کے جوانوں کو آس پاس کے علاقوں میں کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے احتیاطا تعینات کئے گئے ہیں۔