دواسکول 5پانچ روز سے مکمل بند ،ہم غریب ہیں اس لئے ہمارے بچوں کے ساتھ کھلواڑ ہورہا ہے.والدین
عبدالقیوم
کوٹرنکہ؍؍سب ضلع کوٹرنکہ کے زون خواص میں سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی غیرحاضری کا نہ تھمنے والا سلسلہ آسمان پر چلا گیا ہے اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کے لئے محکمہ کے پاس نہیں ہیکوء مکمل تدبیر تفصیلات کیمطابق خواص زون کے سرکاری مڈل اسکول بمبل اور پرائیمری اسکول ماجرہ نارلہ پچھلے پانچ روز سے مکمل طور پر بند ہیں جن کے اساتذہ کرام کی غیر حاضری کا زونل ایجوکیشن آفیسر کو بھی پتا نہیں اور ناہی یہ پتا کہ اسکول کب سے بند ہیں اس ترقی یافتہ دوراورڈجیٹل انڈیا میں جب یہ خبریں ملتی ہیں تو لکھنے میں قلم بھی لرزتی ہے کیونکہ جن اساتذہ کرام کی غیر حاضری ہمشیہ کا معمول بن گیا ہے جن اساتذہ کی غیر حاضری پر کوئی سختی سے قدم نہیں اٹھایا گیا وہ اس گناہ میں لگاتار شامل ہیں اور اسکولوں میں جانے کا نام تک نہیں لیتے مقامی لوگوں نے سخت دکھ اور رنج وغم کے ساتھ یہ بتایا کہ ہمارے بچوں کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے صرف اس لئے کہ ہم غریب ہیں اور جو محکمہ تعلیم سے ماہانہ تنخواہ لیتے ہیں وہ آپنے بچوں کو پرائویٹ اسکولوں میں پڑہا رہے ہیں لیکن ہمارے بچوں کی زندگی کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں جس میں محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران برابر کے شریک ہیں اسی ضمن میں جب زونل ایجوکیشن آفیسر خواص سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ میں چند روز سے چھٹی پر تھا معلوم کرتا ہوں کہ کیا وجہ رہی اسکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری کی