جے اینڈ کے جوائنٹ چرچز فلو شپ اور آل جے اینڈ کے ڈپلو ما انجینئر س ایسو سی ایشن کے وفود لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

0
0

جموں؍؍جموں اینڈ کشمیر جوائنٹ چرچز فلو شپ جموں کے ایک وفد نے آج راج بھون جموںمیں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملاقات کی۔وفد کی قیادت اس کے صدر رو شوکت پیٹر کر رہے تھے اور انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو عیسائی برادری کی بہبود ی سے جُڑے معاملات کے بارے میں جانکاری دی جن میں کالونی تیار کرنے کے لئے اَراضی کی الاٹمنٹ ،نوکریاں ،جموںوکشمیر یوٹی مائینا رٹی کمیشن میں اِس طبقے کے لئے ریزرویشن اور کئی دیگر امور شامل ہیں۔دریں اثنا آل جے اینڈ کے ڈپلوما انجینئرس ایسو سی ایشن کے ایک وفد نے بھی لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ ملاقات کی اور ڈپلو ما انجینئروں کی ترقیوں سے متعلق معاملات کو اُن کی نوٹس میں لایا۔ وفد نے مختلف سطحوں پر خالی پڑی اسامیوں کو پُرکرنے کا بھی مطالبہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وَفود کے مطالبات غور سے سنے اور یقین دِلایا کہ اِن مطالبات کو پورا کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت سماج کے ہر ایک طبقے کی بہبودی کے لئے اِقدامات کر رہی ہے اور جموں وکشمیر یوٹی کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے کی طرف خصوصی توجہ مرکوز کی جارہی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا