یچوری کا حکومت سے سوال

0
0

انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے خلاف مقدمات کیوں؟
یواین آئی

سرینگر؍؍سی پی آئی (ایم )کے جنرل سکریٹری اور سابق رکن پارلیمان سیتا رام یچوری نے جموں و کشمیر میں سوشل میڈیا صارفین کے خلاف درج کی جانے والی ایف آئی آر پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔میڈیا کے مطابق سیتا رام یچوری نے مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ’ جب حکومت جموں و کشمیر کے حالات کو معمول کے مطابق لانے کی بات کرتی ہے تو وہ وہاں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کیوں کر رہی ہے؟‘۔انہوں نے ٹویٹ میں لکھا ’حکومت غیر ملکی وفد کو کشمیر کے دورے پر لے جاتی ہے اور وہاں وہ صورتحال معمول کے مطابق ہونے کی بات کہتی ہے، لیکن ملکی رہنمائوں کو کشمیر جانے سے روک دیا جاتا ہے اور مقامی لوگوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے پر شدت پسندی کے قوانین کے تحت الزامات عائد کیے جاتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوںنے کہا کہ انٹرنیٹ بنیادی حق ہے اور تمام بھارتی شہریوں کا حق ہے،حکومت کی عوام مخالف کارروائی اور اس کی سوچ پر ہمیں شرم آتی ہے۔جموں وکشمیر پولیس نے پیر کے روز سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر مختلف افرادکے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔جموں وکشمیر انتظامیہ نے 14جنوری کو تمام سوشل میڈیا سائٹس پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا تھا تاکہ شرپسندوں کی جانب سے غلط اطلاعات اور افواہوں کی تشہیر کیلئے ان کے غلط استعمال پر روک لگائی جاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا