یواین آئی
بیجنگ؍؍چین میں کرونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے چینی حکومت نے یہاں راجدھانی میں ایک صنعتی عمارت کو اگلے چھ دنوں میں ایک ماسک فیکٹری میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس کے بڑھتے مطالبے کو پورا کیا جاسکے ۔اس فیکٹری کو چین کنسٹرکشن فاسٹ گروپ کی طرف سے بنایا جائے گا اور یہ روزانہ250,000 ماسک بنائے گی۔ اس کے علاوہ آج ہی سے تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے اور اسے سنیچر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ یہاں کام کرنے والے مزدوروں کی صحت کی جانچ کا خصوصی دھیان رکھا جائے گا اور روزانہ ان کے جسم کے درجہ حرات کا اعدادوشمار رکھا جائے گا۔چین میں اس وائرس کو دیکھتے ہوئے لوگ اپنے بچاؤ کے لئے ماسک خرید رہے ہیں اور اس کے طلب میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے ۔چینی حکومت نے طلب اور فراہمی کے درمیان کے فرق کو ختم کرنے کے لئے طبی آلات کی پیداوار کے لئے حوصلہ افزائی کررہی ہے ۔کرونا وائرس کے نئے وائرس کا سب سے پہلے دسمبر میں پتہ چلا تھا اور اب تک یہ دنیا کے 25 سے زیادہ ممالک میں پھیل چکا ہے ۔ چین میں اس سے 1700 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور اب تک 70 ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہیں۔ چین سے باہر 800 سے زیادہ لوگ اس وائرس سے متاثر ہیں۔