کرکٹ: بیرسٹو، بٹلر اور مورگن کی نصف سنچریوں سے انگلینڈکی فتح

0
0

سینچورین؍؍جانی بیرسٹو (64)، جوس بٹلر (57) اور کپتان مورگن (ناٹ آؤٹ 57) کی نصف سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو تیسرے اور آخری ٹی -20 میچ میں پانچ وکٹ سے شکست دے کر سیریز 2 -1 سے اپنے نام کر لی۔جنوبی افریقہ نے ھینرچ کلاسین کی 33 گیندوں میں چار چوکے اور چار چھکوں کی مدد سے 66 رنوں کی نصف سنچری اور اوپنر تیمبا باوما کی 24 گیندوں میں 49 رن پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی اننگز کی بدولت 20 اوور میں چھ وکٹ پر 222 رنوں کا مضبوط اسکور کھڑا کیا۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری انگلینڈ کی ٹیم نے بیرسٹو کی 34 گیندوں میں سات چوکوں اور تین چھکوں کے سہارے 64 رن، بٹلر کے 29 گیندوں میں نو چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 57 رن اور مورگن نے 22 گیندوں میں سات طوفانی چھکے کے دم پر ناٹ آؤٹ 57 رنوں کی اننگز کی مدد سے 19.1 اوور میں پانچ وکٹ پر 226 رن بنا لئے اور میچ جیت لیا. مورگن کو ان کی آتشی اننگ کے لئے پلیئر آف میچ اور پلیئر آف دی سیریز کا خطاب دیا گیا۔ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے اتری جنوبی افریقہ کی اننگز میں کپتان کوٹن ڈی کوک نے 35 رن، ریسي وین ڈیر ڈسین نے 11 اور ڈیون پرٹوریسن نے 11 رنز بنائے جبکہ ڈیوڈ ملر 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ انگلینڈ کی جانب سے ٹام کورن نے 33 رنز اور بین اسٹوکس نے 35 رن دے کر دو دو وکٹ لئے اور مارک ووڈ 47 رنز اور عادل راشد کو 42 رن دے کر ایک ایک وکٹ ملا۔انگلینڈ کی طرف سے بین اسٹوکس نے 12 گیندوں میں ایک چوکا اور دو چھکے کے سہارے 22 رن، ڈیوڈ ملان نے 11 اور جیسن رائے نے سات رن بنائے جبکہ معین علی پانچ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے لنگی اینگدي نے 55 رن دے کر دو وکٹ لئے اور ایندلے فیلکوایو نے 34 رنز، تبریز شمسی نے 40 رن دے کر اور پرٹوریس کو 40 رن دے کر ایک ایک وکٹ ملا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا