لازوال ڈیسک
کشتواڑ ؍؍ڈپٹی کمشنر کشتواڑ راجندر سنگھ تارا تا ایس ایس پی کشتواڑ ڈاکٹر ہرمیت سنگھ مہتا نے آج مڑواہ کا دورہ کیا اور دورہ کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشتواڑ پون پریہار تا انڈین آرمی کمانڈنگ آفیسر موجود رہے۔ ڈپٹی کمشنر نے دورہ کے دوران سب ڈویژن مڑواہ میں عوام سے مخاطب ہوئے اور دچھن کے لوگوں نے اس دوران تحصیل آفیس دچھن کو پوری طور پر منظور کرنے کی مانگ کی اور اسی وقت ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے ایکسین آر اینڈ بی کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر لوگوں کی اس مانگ کو پورا کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کو حکم نامہ جاری کیا ہے کہ مڑواہ ،واڑون ،دچھن یعنی کی دور دراز علاقہ جات کے لوگوں کو راشن کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے اور راشن سٹاک کو چک کریں کتنا بھیجا گیاہے۔اس دوران ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے مڑواہ ، واڑون تا سکھنائی کا بھی دورہ کیا اور لوگوں کی پریشانی کو غور سے سْنا۔ لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ راجندر سنگھ تارا کا شکریا کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں تعیناتی کے ایک ہفتہ کے اندر ہی دور دراز علاقہ جات مڑواہ کا دورہ کیا اور لوگوں کی پریشانی کے بارے میں جانکاری لی۔