بانڈی پورہ میں ایوشمان بھارت کے تحت60مستفیدین کا اندراج

0
0

بانڈ ی پورہ؍؍ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ شہباز احمدمرزا نے آج آفیسران کی ایک میٹنگ میں ضلع میں ایوشمان بھار ت سکیم کی عمل آوری کاجائزہ لیا۔میٹنگ میںجوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ،سی ایم او،ڈپٹی سی ایم او اورمحکمہ صحت کے آفیسران کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران نے بھی شرکت کی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ایس ای سی سی 2011ء کے تحت 15985گھرانوں کی نشاندہی کی گئی ہے اورافرادی طور تقریباً93893لوگ سکیم سے مستفیدین ہونے کے اہل ہیں ۔آفیسران نے بتایا کہ مستفیدین کے اندراج کی جانچ جاری ہے اوراب تک 60ہزار مستفیدین کا اندراج کیا جاچکا ہے جب کہ اس دوران مستفیدین کی جانچ کا عمل جاری ہے۔میٹنگ کے دوران اندراج کے عمل میں حائل رکائوٹوں کو دور کرنے کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترقیاتی کمشنر نے آفیسران پر زوردیا کہ وہ سکیم کے تحت باقی ماندہ مستفیدین کے اندراج کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا