جے پی ڈی سی ایل کی دوسری بورڈ آف ڈائریکٹرزکی میٹنگ منعقد

0
0

جموں؍؍جموں پاور ڈسٹریبیوشن کارپوریشن لمٹیڈ ( جے پی ڈی سی ایل ) کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی دوسری میٹنگ آج یہاںمنعقد ہوئی ۔ منیجنگ ڈائریکٹر جے پی ڈی سی ایل یشا مدگل نے میٹنگ منعقد کی جبکہ پی ڈی ڈی کے سیکرٹری ایم راجو نے میٹنگ کی صدارت کی ۔ صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما ، آئی جی پی جموں مکیش سنگھ ، ڈائریکٹر ڈی پی اینڈ ٹی ڈویژن ، سی ای اے ، ہیمنت کمار پانڈے ، ڈائریکٹر تھرمل ، ایم او پی ، حکومت ہند ، سنجیو کمار کسی اور ایڈیشنل سیکرٹری سائینس و ٹیکنالوجی شفیق احمد نے بطور جے پی ڈی سی ایل کے ڈائریکٹروں کے طور میٹنگ میں شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران کئی اہم اور بڑے فیصلے لئے گئے ۔ میٹنگ کے دوران کئی دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اُن میں کئی ٹیکنیکل اور مالی کمیٹیوں کی تشکیل اور منظوری شامل ہیں اس کے علاوہ منیجنگ ڈائریکٹر کو اختیارات تفویض کرنے ، ایم ڈی دفتر کے قیام ، نئی تشکیل شدہ کارپوریشن کے بارے میں لوگوں کو حاصل ہونے والے فوائد کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنا اور کارپوریشن کی کارکردگی میں شفافیت لانا شامل ہے ۔ یہ میٹنگ پہلی بورڈ میٹنگ کے بعد چھ سال کے عرصے کے بعد منعقد ہوئی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا