جے اینڈ کے لداخ میں سکیم کے تحت 62000 کیسوں کا علاج کیا گیا
جموں؍؍فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اَتل ڈولو نے آج ایک میٹنگ کے دوران آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( اے بی ۔ پی ایم جے اے وائی ) کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ جموںوکشمیر کی یوٹی میں اے بی۔ پی ایم جے اے وائی کے تحت اب تک 62000 مریضوں کا علاج کیا گیا ۔میٹنگ میں سی ای او سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی ،اے بی ۔ پی ایم جے اے وائی بھوپندر کمار ، ڈائریکٹر سکمز سری نگر پروفیسر اے جی آہنگر ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر سمیر مٹو ، ڈائریکٹر سروسز جموں ڈاکٹر رینو شرما، پرنسپل جے ایم سی جموں ڈاکٹر سنندا رینہ، پرنسپل جے ایم سی سری نگر پروفیسر پرویز احمد شاہ کے علاوہ سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی کے دیگر افسران موجو دتھے۔چیف میڈیکل افسروں اورمیڈیکل سپر انٹنڈنٹوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔اَتل ڈولو نے تمام سی ایم اوز کو ہدایت دی کہ یونین ٹریٹری کے کسی بھی ہسپتال میں داخل ایسے مریضوں کے علاج میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہ ہو ۔اُنہوں نے 29فروری 2020سے قبل اس پالیسی کے تحت تمام اِلتوا میں پڑے معاملات کو نمٹانے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد یونیورسل ہیلتھ کوریج کا خواب پورا کرنا ہے۔اُنہوں نے افسروں سے کہا کہ وہ اس مقصد کو پورا کرنے میں اپنا مثبت رول ادا کریں۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اے بی ۔ پی ایم جے اے وائی لوگوں کو اُن کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے دسمبر 2018ء میں شروع کیا گیا ۔اس سکیم کے تحت ایک کنبے کو پانچ لاکھ روپے کی ہیلتھ اِنشورنس کور فراہم کی گئی ہے