بنگلورو او رکولکتہ سے روڈ شوز کا آغاز
بنگلورواور کولکتہ؍؍جے اینڈ کے گلوبل انوسٹرس سمٹ 2020ء کے اِنعقاد کے سلسلے میں بنگلورو او رکولکتہ میں بڑے پیمانے پر روڈ شوز کا اہتمام کیا گیا۔ جموں و کشمیر حکومت کے پہلے اِنوسٹرس سمٹ کے ہیرالڈ گرینڈ پروگرام میں ، پان اِنڈیا کا احاطہ کرنے کے لئے عظیم الشان روڈ شو آج بنگلورو اور کولکتہ سے شروع ہوا تاکہ ممکنہ سرمایہ کاروںکے ساتھ بات چیت کی جاسکے۔ کاروباری طبقوں کو اس پروگرام کے ذریعے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جارہا ہے تاکہ اُنہیں نو تشکیل شدہ یونین ٹیرٹری کی صلاحیت سے فائدہ اُٹھانے کے بارے میں اُنہیں جانکاری دی جاسکے۔ روڈ شوز فروری اور مارچ 2020 کے مہینے میں ممبئی ، حیدرآباد ، چنئی ، احمد آباد جیسے متعدد شہروںمیں بھی منعقد کئے جائیں گے ۔اِس سلسلے میں کاروباری طبقے سرمایہ کار ، فیصلہ ساز ، اعلیٰ سرکاری عہدیدار اور دیگر متعلقین آپسی بات چیت میں شامل ہوں گے جس سے خطے کی صنعتی نموں اور 14 نشاندہی والے شعبوں میں مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی ہوسکے گی۔ سیکرٹری زراعت وباغبانی منظور احمد لون، ایم ڈی ، جے کے آئی ٹی آئی ڈی سی سیمرندیپ سنگھ ، ڈی سی سری نگر شاہد اقبال چودھری ، ڈائریکٹر ، صنعت وحرفت جموں انو ملہوترا اور دیگر اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کے علاوہ ایس آئی سی او پی کے ایم ڈی اتل شرما نے تقریب سے خطاب کیا۔ممتاز صنعتکار وِکرم گپتا ، ایم ڈی ایرمیش ، ستیش کول ، ریذیڈنٹ ڈائریکٹر ایمکیور کے علاوہ جے اینڈ کے بینک اور سیاحت شعبے سے تعلق رکھنے والے نمائندے بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنرمشیر کیول کمار شرما نے زور دے کر کہا کہ جموں و کشمیر جے اینڈ کے 2.0 کے ایک نیا ورژن کا اجرا ہونے کو ہے کیوں کہ اب جمو ںوکشمیر یوٹی باقی ہندوستان کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر کے ہر ضلع کا ایک الگ ورثہ ، ثقافت اور تاریخ ہے۔منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل نے اپنے خطاب میں جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کے بارے میں ایک تفصیلی خاکہ پیش کیا۔ اُنہوں نے سیاحت ، تعلیم ، طبی نگہداشت اور بنیادی ڈھانچے سمیت 14 الگ الگ شعبوں پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے لئے جموںوکشمیر میں بڑے پیمانے پر کاروباری لحاظ سے مواقعے موجود ہیں۔ اُنہوں نے سرمایہ کاروں کے لئے دوست پالیسیوں اور شعبے سے متعلق مخصوص پالیسیوں کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ جموں وکشمیر کو صنعتی مرکز بنانے کے مقصد سے 48 سے زائد سرمایہ کاری کے منصوبے اور 14 نئے نشاندہی کئے گئے منصوبے ہاتھ میں لئے جارہے ہیں ۔ بعد میں آئی ٹی سیکٹر پر ایم ڈی جے کے آئی ٹی آئی ڈی سی سمرن دیپ سنگھ نے ایک پرزنٹیشن دی۔لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری بپل پاٹھک نے ا س موقعہ پر کہا کہ حکومت جموں وکشمیر میں دو آئی ٹی پارکوں کو قیام عمل میں لارہی ہے اور اس کے علاوہ حکومت نئی صنعتی پروموشن پالیسی کو ترتیب دینے کا عمل بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر میں ہنر مند افرادی قوت کے لئے بے شمار روزگار کے مواقع موجود ہیں جن کے لئے حکومت صنعت کاروں کو مراعات فراہم کرنے کے اقدامات کر رہی ہے۔کمشنر سیکرٹری سکولی تعلیم ہردیش کمار نے کولکتہ میں روڈ شو کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ جمو ںوکشمیر رہائشی اسکولوں ، سمارٹ سکولوں ، مہارت کے مراکز کے قیام کے لئے ایک بہترین مقام ہے۔ چیئرمین سی آئی آئی ایسٹرن ریجن سندیپن چکورورتی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان اقدامات کی بدولت جموں وکشمیر میں حالات کو معمول پر لانے کی متمنی ہے اور اِس خطے میں صنعتی ماحول پیدا کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ ایم ڈی جے کے ٹی پی او رویندر کمار نے نے کولکتہ میں ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی جس میں حکومت کے تمام 14 شعبوں اور یوٹی میں صنعتی ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔ اس کے بعد جمو ںوکشمیر یو ٹی کے سیاحتی محکمہ کے انتظامی سیکرٹری زبیر احمد نے سیاحتی شعبے کی کارکردگی پر ایک پرزنٹیشن دی۔ اس سیشن کے دوران ممتاز صنعتکار گگن جین ، ڈائریکٹر وی کے سی نٹس پرائیوٹ لمیٹڈ بھی موجود تھے۔