پنچایت ضمنی اِنتخابات ۔ 2020ء

0
0

دوسرے مرحلے کیلئے نوٹیفکیشن کیلئے جاری
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں وکشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر شیلندر کمار نے آج پنچایت اِنتخابات 2020ء کے دوسرے مرحلے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا۔یہ نوٹیفکیشن کشمیر صوبے کے اننت ناگ ضلع کے شانگس اور ہیلر، بانڈی پورہ ضلع کے آلوسہ ، بارہمولہ ضلع کے سنگرامہ اور واگورہ ، بڈگام ضلع کے بے کے پورہ ، رٹھسنہ او ربڈگام، گاندربل ضلع کے واکورہ، کولگام ضلع کے کولگام بلاک ، کپواڑہ ضلع کے نطنوسہ، درگمولہ ، ماگم ، رام ہال اور تارت پورہ ،پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ اور کاکاکہ پورہ (جزوی)اورشوپیاں ضلع کے چترا گام پنچایت حلقوں کے لئے جاری کیا گیا ہے ۔جموں صوبے میں نوٹیفکیشن ڈوڈہ ضلع کے بھگوا ، کاستی گڈھ ،ٹھاٹھری، ڈوڈہ گھاٹ ،ڈالی اڑان پور،گنڈانا، اسر،کھلینی،بھدرواہ اور بھلا، پونچھ ضلع کے سرنکوٹ،لوران ، منڈی ،ننگالی صاحب سیاں بابا،ستھرا ،لسانااور بفلیاز، رام بن ضلع کے بلاک گنڈی دھرم،بٹوت،راج گڈھ ، سنگلدان،گاندری اور رام بن،ریاسی ضلع کے ارناس ،تھورو،ججھ بگلی ، ماہور ،گلاب گڈھ،چسانہ،اودھمپورضلع کے سیونا،چنونتا ،رام نگر،مجالٹااور کھون پنچایت حلقوں کے لئے جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نامزدگیاں 24؍ فروری 2020ء سوم وار تک داخل کی جاسکتی ہیں۔کاغذات کی جانچ 25؍ فروری 2020ء منگلوار کو ہوگی جبکہ 27؍ فروری 2020ء نام واپس لینے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ضرورت پڑنے کی صورت میں اِنتخابات 7؍ مارچ 2020ء سنیچروار کو صبح 9بجے سے دوپہر ایک بجے تک کرائے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی بھی اسی روز ہوگی ۔ انتخابات کا عمل 26؍ مارچ 2020ء تک مکمل کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا