ہریانہ کے امت نے توڑا قومی ریکارڈ

0
0

رانچی،  (یو این آئی ) ہریانہ کے امت نے ساتویں قومی پیدل چال مقابلہ کے دوسرے اور آخری دن اتوار کو لڑکوں انڈر -20 کی 10 کلومیٹر پیدل چال مقابلے میں نیا [؟][؟]قومی ریکارڈ بنا دیا جبکہ منتا پرجاپتی نے جونیئر کوالیفائنگ مارک حاصل کر لیا ۔امت نے نومبر 2018 میں لڑکوں کے انڈر -16 کلاس میں پانچ کلومیٹر میں نیا قومی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ مورابادي روڈ پر منعقد مقابلے میں امت نے 40 منٹ 28 سیکنڈ کا وقت لے کر اکشدیپ سنگھ کے نومبر 2018 میں قومی جونیئر ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں بنائے ریکارڈ میں سدھار کیا ۔امت سمیت چھ کھلاڑیوں نے 43:30 کے ورلڈ جونیئر ایتھلیٹکس چمپئن شپ کے کوالیفکیشن مارک کو حاصل کر لیا۔ ان چھ کھلاڑیوں میں پرم جیت سنگھ بشٹ (اتراکھنڈ)، پروین کمار (ہریانہ)، وشویندر سنگھ (مدھیہ پردیش)، سنجے کمار (راجستھان) اور بجرنگ (اترپردیش) شامل ہیں۔18 سالہ منتا پرجاپتی نے لڑکیوں کی انڈر -20 کی 10 کلومیٹر پیدل چال مقابلے میں 50: 15۔00 کا وقت لے کر 50:30 ورلڈ جونیئر ایتھلیٹکس چمپئن شپ کے کوالیفکیشن مارک کو حاصل کر لیا۔ پنجاب کی بلجیت کور باجوا کو دوسرا مقام حاصل ہوا لیکن وہ عالمی جونیئر ایتھلیٹکس چمپئن شپ کے کوالیفکیشن مارک سے ایک سیکنڈ سست رہیں۔ گزشتہ چمپئن اتراکھنڈ کی روزی کو اس بار کانسی ملا۔منی پور کے 30 سالہ سنابم دمن سنگھ نے 4: 08: 10۔00 کا وقت لے کر 50 کلومیٹر پیدل چال مقابلہ جیتا لیکن وہ 3: 50: 00۔00 کے اولمپک کوالیفکیشن مارک سے کافی دور رہے ۔
یو این آئی ۔ ا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا