نئی دہلی؍؍عام آدمی پارٹی(آپ)کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے اتوار کو مسلسل تیسری بار وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیا۔ان کے ساتھ پچھلے کابینہ میں ساتھ رہے چھ دیگر وزرا نے بھی حلاف لیا۔عام طورپر وزیر کے عہدے کا حلف خدا یا سچ کے نام پرلیاجاتا ہے لیکن مسٹر گوپال رائے نے ‘آزادی کے شہیدوں ’ کے نام پر حلف لیا۔لیفٹننٹ گورنر انل بیجل نے تاریخی رام لیلا میدان میں مسٹرکیجریوال سمیت ان کے سبھی وزرا کو حلف دلایا۔مسٹر کیجریوال اور دیگر سبھی نے ہندی میں حلف لیا۔سب سے پہلے مسٹر کیجریوال پھر منیش سیسودیا نے حلاف لیا۔تیسرے نمبر پر ستیندر جین اور پھر گوپال رائے ،کیلاش گہلوت،عمران حسین اور سب سے آخر میں راجیند پال گوتم نے حلاف لیا۔مسٹر کیجریوال کے کابینہ میں اس بار بھی کسی خاتون کو جگہ نہیں ملی ہے ۔بابرپور سے تیسری بار رکن اسمبلی بنے اور مسٹرکیجریوال کے نزدیکی ساتھی مسٹر رائے نے چوتھے نمبر پر حلف لیا۔انہوں نے ‘آزادی کے شہیدوں کاحلف’دہرایا۔مسٹر عمران حسین نے پہلے ‘اللہ’ اور پھر ‘ایشور’ کے نام پرحلف لیا۔