کانگریس نے لکھنؤ میں ریزرویشن بچاؤ مارچ نکالا

0
0

لکھنؤ؍؍پرموشن میں ریزرویشن کی حمایت میں اترپردیش کانگریس نے اتوار کو لکھنؤ میں ریزرویشن بچاؤ مارچ نکالا۔پارٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو کی قیادت میں کانگریس کارکنوں نے پریورتن چوک سے حضرت گنج میں واقع امبیڈکر کے مجسمہ تک مارچ نکالا۔ مارچ میں آئین بچاؤ۔ریزرویشن بچاؤ، جے بھیم۔ جے منڈل کے نعرے لگائے ۔ بعد میں گورنر آنندی بین پٹیل کے ذریعہ سے صدر کو میمورنڈم حوالے کیا گیا۔مسٹر للونے کہا کہ اتراکھنڈ حکومت کی عرضی پر ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ عام عہدوں پر تقرریوں یا پرموشن میں ریزرویشن کا دعوی کرنے کا کوئی بنیادی حق نہیں ہے جبکہ 7 فروری کو سپریم کورٹ کے معاملے میں دیئے گئے فیصلے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے دلیل کہ ریزرویشن نہ تو بنیادی حق ہے نہ ہی آئینی طور پر فرض، جس کا کانگریس زبردست مخالفت کرتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ مرکز اور ریاست کی بی جے پی حکومتیں سماجی انصاف اور ریزرویشن کے حقیقی جذبات پر مسلسل حملے کررہی ہے ۔ اس سے پہلے درج فہرست ذات وقبائل پر انسداد مظالم قانون میں تبدیلی کی کوشش کی تھی۔ اس وقت پورے ملک میں ریزرویشن بچاؤ تحریک چلائی گئی تھی جبکہ موجودہ وقت میں اتراکھنڈ حکومت پرموشن میں ریزریشن ختم کروانے کی کوشش کررہی ہے جس سے ان زمروں کے لاکھوں امیدوار متاثر ہوں گے ۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا