نئی دہلی؍؍ دلی کے نو منتخب کابینی وزیر منیش سسودیا نے دلی اسمبلی انتخاب لڑنے کے لئے انہیں عطیہ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔مسٹر سسودیا نے اتوار کے روز یہاں رام لیلا میدان میں وزیراعلی اروند کیجریوال کے ساتھ وزیر کے عہدے کا حلف لینے کے بعد ٹوئٹ کیا ‘‘اروند کیجریوال کی کابینہ میں وزیر کے طور پر آج دوبارہ اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا۔ میں ان لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے پٹ پڑ گنج اسمبلی سیٹ سے انتخاب لڑنے کے لئے مجھے 48 گھنٹے کے دوران 28 لاکھ سے زیادہ کا عطیہ دیا[؟]۔اس کے ساتھ ہی مسٹر سسودیا نے چھ دن پرانا اپنا ایک ٹوئٹ دوبارہ پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ‘‘اپنے حلقے میں انتخاب کے لئے مجھے 28 لاکھ روپے کی ضرورت تھی اور یہ رقم دو دنوں کے دوران ہی مجھے مل گئی۔ یہ عطیہ دینے والے 1310 لوگوں کا بہت بہت شکریہ۔ آپ نے مجھے یہ یقین دیا ہے کہ ملک کے لوگ صاف ستھری سیاست کے لئے مضبوطی سے کھڑے ہیں۔