وادی کے درجہ حرارت میں بہتر تبدیلی

0
0

صبح کچھ وقت تک دھند کے بعد دن بھر کھلی دھوپ نکلی
کے این ایس
سرینگر؍؍وادی کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے موسم میںبہتری درج ہو رہی ہے، جس دوران صبح کچھ وقت تک دھند کے بعد کھلی دھوپ نکلی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے موسم میں مسلسل تبدیلی درج ہو رہی ہے ،جس کے نتیجے میں اب لوگوں نے آہستہ آہستہ گرم ملبوسات کو تبدیل کرنے کا عمل شروع کیا ہے ۔ اس دوران اتوار کے صبح سویرے سرینگر اور وادی کے مختلف میں دن کے دس بجے تک سخت دھند تھی ،تاہم بعد دوپہر کو اچھی طرح سے کھلی دھوپ نکلی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا