غزل
آئو پھر تالیاں بجائیں ہم
ان کی ہر بات مان لیتے ہیں
اس طرح خود کو آزمائیں ہم
اب نہ آنگن ہے اور نہ چھت کوئی
چھپ کے آنسو کہاں بہائیں ہم
ہم سے ملتے ہی جب نہیں ہیں وہ
کس طرح فاصلے مٹائیں ہم
جس جگہ پیار ہو محبت ہو
ایسی دنیا کہاں سے لائیں ہم
اس کی یادیں ہیں زندگی اصغرؔ
زخم کیسے وہ بھول جائیں ہم
اصغرؔ شمیم
12/3/H/1 ۔ پٹوار بگان لین
کولکاتا۔ 700009
موبائل ۔ 9836224948