صوبائی کمشنر نے شہر میں پارکنگ معاملات کاجائزہ لیا

0
0

سرینگر؍؍عدالت عالیہ کے احکامات کے تناظر میں صوبائی کمشنر کشمیر نے آفیسران کی ایک میٹنگ میں شہر سرینگر میں پارکنگ معاملات کا جائزہ لیا۔اس موقعہ پر متعلقہ محکموں کو پارکنگ مقامات استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔جس کے لئے عدالت عالیہ نے منظوری دی ہے۔اس دوران ایس ایم سی کو شہر کے کراس روڈس پر سائینیجز نصب کرنے کی ہدایت د ی گئی ۔پارکنگ کے سلسلے میں قائم کی گئی کمیٹی کو شہر سرینگر میں باقی ماندہ مقامات پر پارکنگ کے لئے جگہوں کی نشاندہی کرنے پر زوردیا گیا۔میٹنگ میں ایڈیشنل کمشنر کشمیر ،وی سے ایس ڈی اے،ایس ایس پی ٹریفک ،اے ڈی سی سرینگر ،جوائنٹ کمشنر ایس ایم سی اوردیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا