آر آر بھٹناگر نے ریاسی میں لوگوں کے مسائل سنے

0
0

لازوال ڈیسک

ریاسی؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج یہاں ڈی سی آفس میں منعقد ہ ایک عوامی دربار کے دوران لوگوں کے مسائل سنے۔اس موقعہ پر لوگوں نے اپنے مطالبات پر مبنی تقریباً 30یاداشتیں مشیر موصوف کے سامنے پیش کیں۔زیادہ تر وفود بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئرپرسنز کی قیادت میں مشیر موصوف سے ملنے آئے جنہوں نے اپنے مسائل کے حل میں انتظامیہ کی مداخلت طلب کی۔چنکاہ سے آئے ایک وفد نے علاقے میں واقع ڈگنٹاپ ،ملٹاپ اور پنجی مال کو سیاحتی نقشے پر لانے کی مانگ کی۔بی ڈی سی چیئرپرسن پونی کی قیادت میں آئے ایک وفد نے شری شو کھوڈی شرائین کو عقیدتی سیاحت کے طور فروغ دینے کا مطالبہ کیا۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ شو راتری میلے کے دوران تین روز کے اندر لاکھوں شردھالومندر پر حاضری دیتے ہیں۔اِس دوران ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں مشیر موصوف کو جانکاری دی۔بعد میں ضلع انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران مشیر موصوف نے لوگوں کوبہتر خدمات فراہم کرنے پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کی ترقیاتی ضروریات کو ہر سطح پر پورا کیا جانا چاہیئے۔آر آر بھٹناگر نے افسروں پر زور دیا کہ وہ ترقیاتی سرگرمیوں کی تکمیل کے لئے لوگوں کے ساتھ قریبی رابطہ بنائے رکھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا