سرحدی کشیدگی وتنائو

0
0

آر پار آتشی گولہ باری کا سلسلہ بدستور جاری
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی وتنائو کے بیچ سنیچر کو بر صغیر کی دو ایٹمی طاقتوں کی افواج کے درمیان آتشی گولہ باری کا تبادلہ ایک مرتبہ پھر ہوا ،تاہم اس میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔طرفین کے مابین تازہ آتشی گولہ باری کا تبادلہ ہیرا نگر سیکٹر کٹھوعہ میں ہوا ۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی رینجروں نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدہ2003کے خلاف ورزی کی ۔ان کا کہناتھا کہ پاکستانی زینجروں نے جموں کے ضلع کٹھوعہ میں ہیرا نگر سیکٹر میں بھارتی فوج کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنانے کیساتھ ساتھ آبادی والے علاقوں پر بھی فائرنگ اور ماٹر گولے داغے ۔بی ایس ایف حکام کا کہناتھا کہ سنیچر کی علی الصبح 4بجے ہیرا نگر سیکٹر میں چھکرا گائوں پر فائر نگ اور ما رٹر گولے داغے اور یہ سلسلہ اڑھائی گھنٹے تک جاری رہا ۔ان کا کہناتھا کہ پاکستانی رینجروں کی جانب سے کی گئی خلاف ورزی کا بھر پور جواب دیا گیا ۔یاد رہے کہ شاہپور سیکٹر پونچھ میں گذشتہ روز آر پار گولہ باری کے نتیجے میں 25سالہ نوجوان ہلاک اور4دیگر افراد زخمی ہوئے تھے ۔یاد رہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ سال 2019میں پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر3200مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں ۔ان کا کہناتھا کہ 16برسوں میں یہ سب سے زیادہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں ہیں ۔وزارت داخلہ نے بتایا کہ تھا کہ 3289مرتبہ پاکستانی فوج نے سال 2019میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کیں ،جن کا معقول اور مئوثر جواب دیا گیا ۔رپورٹ دفعہ370کی تنسیخ کے بعد پاکستانی فوج نے 1565مرتبہ سال2019میں جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزیاں کیں ۔بھارت کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا مقصد سرپار سے ملی ٹنٹوں کو جموں وکشمیر کے حدود میں کرانا ہے ،تاکہ یہاں کے امن وامان میں رخنہ ڈالا جاسکے ۔فوج کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر در اندازی گرڈ کو مضبوط بنایا گیا ہے اور حالیہ دنوں مینڈ ھر میں ایک کوشش کو ناکام بنا کر تین شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا