کیجریوال آج لیں گےتیسری مرتبہ وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف، تقریبا 1 لاکھ لوگوں کی بھیڑ رام لیلا میدان میں ہوگی مصروف

0
0

نئی دہلی: اروند کیجریوال آج مسلسل تیسری مرتبہ دہلی کے رام لیلا میدان میں دہلی کے وزیر اعلی (Chief Minister) کی طور پر حلف لینے جارہے ہیں۔ حلف برداری تقریب  (Oath Taking Ceremony) کے مدنظر رامیلیلا میدان اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بڑی سطح کے حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سکیورٹی حکام نے بتایا کہ حلف برداری کی تقریب صبح 10 بجے شروع ہوگی۔ اسی کے ساتھ ساتھ علاقے میں صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک ٹریفک قوانین نافذ رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں دہلی پولیس سی آر پی ایف سمیت نیم فوجی دستوں کے 2،000 سے 3،000 اہلکار سکیورٹی کے لئے تعینات ہوں گے۔ نگرانی کے لئے ڈرون کا بھی استعمال کیا جائے گا۔ افسران نے بتایا کہ ہر چینل کے ایک رپورٹر اور کیمرہ مین کو پروگرام کی کوریج کی اجازت ہوگی۔ پولیس نے جمعہ کو ٹریفک پابندیوں کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی۔

انہوں نے بتایا کہ رام لیلا میدان کی طرف جانے والی سبھی سڑکیں سیسی ٹی وی کی نگرانی میں ہیں۔ میدان کے آس۔پاس ا اور داخلی راستوں پر میٹل ڈیٹیکٹر آلات کگائے گئے ہیں۔ ٹریفک ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اتوار کو کاروں کو سوک سینٹراور اس کے پیچھے پارک کرنا ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا