کثیر جہتی شخصیت کے مالک ہیں رندھیر کپور

0
0

یو این آئی

ممبئی؍؍ بالی ووڈ میں رندھیر کپور کا شمار ایک ایسی شخصیت کے طور پر کیا جاتا ہے جنہوں نے نہ صرف اداکاری کے میدان میں بلکہ فلم پروڈکشن اور ہدایت کے ذریعہ بھی سامعین کو اپنا دیوانہ بنایا ہے ۔ممبئی میں 15 فروری 1947 کو پیدا ہوئے رندھیر کپور کو اداکاری کا فن وراثت میں ملا۔ رندھیر کپور کے والد راج کپور فلم انڈسٹری کے جانے مانے اداکار اور فلم ساز تھے ۔ رندھیر کپور نے ابتدائی دور میں بطور چائلڈ آرٹسٹ شری 420 اور دو استاد جیسی کچھ فلموں میں کام کیا۔ اس کے بعد انہوں نے سال 1968 میں آئی فلم ‘جھک گیا آسمان’ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا۔سال 1971 میں آئی فلم ‘کل آج اور کل’ کے ذریعے رندھیر کپور نے اداکار اور آزاد ڈائریکٹر کے طور اپنی ایک نئی شناخت بنانا شروع کی اور فلم انڈسٹری میں اس نئے شعبے میں قدم رکھا۔ کل آج اور کل ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں کلاسیکی فلموں کے طور پر شمار کی جاتی ہے . اس فلم میں تین نسلیں پرتھوی راج کپور، راج کپور اور رندھیر کپور ایک ساتھ نظر آئے ۔ اس فلم میں ببیتا نے بھی اہم کردار نبھایا تھا جو بعد میں رندھیر کپور کی اہلیہ بن گئی۔سال 1972 میں رندھیر کپور کی جوانی دیوانی اور رامپور کا لکشمن جیسی سپر ہٹ فلمیں ریلیز ہوئیں۔ سال 1974 میں ریلیز سپر ہٹ فلم ہاتھ کی صفائی میں رندھیر کپور کی جوڑی ونود کھنہ کے ساتھ بہت سراہی گئی۔ فلم میں دونوں کلاکارو ں کا ٹکراؤ دیکھنے کے قابل تھا۔سال 1975 میں آئی فلم ‘دھرم کرم’ میں ایک بار پھر رندھیر کپور نے ہدایت کے ساتھ ھي اداکاری بھی کی لیکن بدقسمتی سے یہ فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں رہی. سال 1977 میں آئی فلم ‘چاچا بھتیجا’ رندھیر کپور کے کیریئر کی ایک اور سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی. اس فلم میں دھرمیندر کے ساتھ ان کی جوڑی کافی پسند کی گئی۔سال 1978 میں آئی فلم قسمیں وعدے رندھیر کپور کے کیریئر کی قابل ذکر فلموں میں شمار کی جاتی ہے . اس فلم میں امیتابھ بچن نے اہم کردار نبھایا تھا. امیتابھ جیسے سپر اسٹار کی موجودگی میں بھی رندھیر کپور نے اپنی بہترین اداکاری سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنا دیا۔اسی (80) کی دہائی میں رندھیر کپور کی فلموں کو باکس آفس پر کوئی خاص کامیابی نہیں مل پائی۔ سال 1991 میں آئی فلم حنا بطور ڈائریکٹر رندھیر کپور کی آخری فلم ثابت ہوئی. پہلے اس فلم کی ہدایت راج کپور کرنے والے تھے لیکن اپنے والد کی بے وقت موت کی وجہ رندھیر کپور نے حنا کی ہدایت کی۔ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔نوے (90)کی دہائی میں اپنے والد آر کے . فلمس کے بینر تلے رندھیر کپور نے پریم گرنتھ اور آ اب لوٹ چلے جیسی فلمیں بنائیں لیکن ان فلموں کو کامیابی نہیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا