جموں؍؍ ممبر پارلیمنٹ شمشیر سنگھ منہاس نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرمرمو کے ساتھ ملاقات کی۔لیفٹیننٹ گورنر اور منہاس نے جموںوکشمیر یونین ٹریٹری کے لوگوں کے ترقیاتی ضروریات اور عوامی اہمیت و بہبودی سے متعلق کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔دریں اثنا ڈوڈہ کے باغواہ علاقے کا ایک وفد بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی ہوا اور انہیں اپنے علاقے کی ترقیاتی ضروریات سے باخبر کیا۔وفد میں سرپنچ ہیمراج ٹھاکراور عبداللطیف نائیک بھی شامل تھے جنہوں نے مطالبات کی ایک فہرست لیفٹیننٹ گورنر کو پیش کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے ممبران کو یقین دلایا کہ حکومت اُن کے جائز مطالبات کو پورا کرنے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں انجام دے گی۔