ہندوستان کو شکست دے کر آسٹریلیا نے جیتا سہ رخی خطاب

0
0

میلبورن،   (یو این آئی) سلامی بلے باز اسمرتی مندھانا کی 66 رنز کی آتشی اننگ کے باوجود ہندوستان کو میزبان آسٹریلیا کے ہاتھوں سہ رخی خواتین ٹی -20 سیریز کے خطابی مقابلے میں بدھ کے روز 11 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔آسٹریلیا نے 20 اوور میں چھ وکٹ پر 155 رن بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم کو 20 اوور میں 144 رن پر آؤٹ کرکے خطاب اپنے نام کر لیا۔مندھانا کو چھوڑ کر کوئی دوسری خاتون ہندوستانی بلے باز وکٹ پر نہیں ٹک سکی۔ مندھانا نے 37 گیندوں میں 12 چوکے اڑاتے ہوئے 66 رن کی آتشی اننگ کھیلی۔ وہ 15 ویں اوور میں چوتھے بلے باز کی حیثیت سے 115 کے اسکور پر آؤٹ ہوئیں لیکن اس کے بعد کی بلے باز لیفٹ آرم اسپنر جیس جوناسن کے سامنے اعتراف کر گئی۔ جوناسن نے چار اوور میں صرف 12 رن پر پانچ وکٹ لے کر ہندوستان کے مرکزی اور نچلے آرڈر کو منہدم کر دیا۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستان نے 15 سال کی نوجوان اوپنر شیفالي ورما کو جلد ہی گنوا دیا۔ شیفالي نے نو گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کے سہارے 10 رن بنائے ۔ ان کا وکٹ 11 کے اسکور پر گرا۔ ٹایلا ولے منک نے شیفالي کا وکٹ لیا۔ مندھانا اور رِچا گھوش نے دوسرے وکٹ کے لیے 43 رن جوڑے ۔ لیکن رچا ٹیم کے 54 اور اس کے بعد جیمما راڈگس 65 کے اسکور پر آؤٹ ہو گئیں۔ رِفچا نے 23 گیندوں میں دو چوکوں کے سہارے 17 رن اور جیمما نے دو رنز بنائے ۔ انابیل صدرلینڈ نے جیمما کا اور ولے منک نے جیمما کا وکٹ لیا۔ مندھانا اور کپتان ھرمنپریت کور نے چوتھے وکٹ کے لیے 50 رن جوڑ کر ہندوستان کے لیے جیت کی امیدیں جگا دیں۔ لیکن تین رن کے وقفہ میں مندھانا اور ھرمنپریت کے وکٹ گرنے سے ہندوستان کی امیدیں منہدم ہو گئیں۔ مندھانا کو میگن شٹ نے آؤٹ کیا جبکہ جوناسن نے ھرمنپریت کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ ھرمنپریت نے 16 گیندوں پر 14 رن میں دو چوکے لگائے ۔ جوناسن نے ھرمنپریت کو آؤٹ کرنے کے دو گیند بعد ہی اروندھتی ریڈی کو بھی آؤٹ کر دیا۔ہندوستان کا اسکور ایک جھٹکے میں چھ وکٹ پر 118 رن ہو گیا۔ جوناسن نے پھر رادھا یادو (2)، تانیہ بھاٹیہ (11) اور دیپتی شرما (10) کے وکٹ لے کر ہندوستانی اننگز سمیٹ دی۔ شکھا پانڈے (4) کو ایلس پیری نے آؤٹ کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے جوناسن کے پانچ وکٹ کے علاوہ ولے منک نے 32 رن پر دو وکٹ، پیری نے 19 رن پر ایک وکٹ، شٹ نے 28 رن پر ایک وکٹ اور صدرلینڈ نے 21 رن پر ایک وکٹ لیا۔اس سے پہلے آسٹریلیا کی اننگز میں اوپنر موني نے 54 گیندوں میں نو چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 71 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی اننگز کو سنبھالے رکھا اور اسے مضبوط اسکور تک پہنچایا۔ موني نے یلسا ھلي (4) کا وکٹ چار کے اسکور پر پہلے اوور میں گرنے کے بعد ایشلے گارڈنر (26) کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 52 رن اور کپتان میگ لینگ (26) کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 51 رن جوڑے ۔ہندوستان نے واپسی کرتے ہوئے آسٹریلیا کے پانچ وکٹ 121 رن تک گرا دیے تھے ۔ لیکن موني نے رے چیل ہینس(18) کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لیے صرف 13 گیندوں میں 30 رن کی اہم شراکت کرکے آسٹریلیا کو 155 تک پہنچا دیا۔ یہ شراکت آخر میں نتائج کے لحاظ سے اہم ثابت ہوئی۔ہینس نے سات گیندوں پر 18 رنز کی اننگز میں دو چوکے اور ایک چھکے لگائے ۔ ھینس نے راجے شوري گایکواڈ کے اننگز کے آخری اوور میں تیسری اور چوتھی گیند پر چوکا اور چھکا لگایا جبکہ موني نے پہلی اور آخری گیند پر چوکے لگائے ۔ اس اوور میں 19 رنز پڑے جو میچ میں فیصلہ کن ثابت ہوئے ۔ ہندوستان کی طرف سے پرتیبھا نے 30 رن پر دو وکٹ، گایکواڈ نے 32 رن پر دو وکٹ، رادھا یادو نے 35 رن پر ایک وکٹ اور اروندھتی نے 31 رن پر ایک وکٹ لیا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا